4 اگست، 2016، 7:59 PM

پاکستان کا امریکہ کی جانب سے ‎ جماعت الاحرار پر پابندی کا خیر مقدم

پاکستان کا امریکہ کی جانب سے ‎ جماعت الاحرار پر پابندی کا خیر مقدم

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپ جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپ جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ  کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے آپریٹ کرنے والے ٹی ٹی پی گروپ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں، یہ گروپ پاکستان میں ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث ہے۔

واضح  رہے کہ جماعت الاحرار پاکستانی طالبان  کا ایک ذیلی گروپ ہے جو پاک افغان سرحدی علاقوں میں سرگرم ایک شدت پسند تنظیم ہے، جس کی تشکیل اگست 2014 میں ٹی ٹی پی کے ایک سابق امیر کے ہاتھوں ہوئی، جس کے بعد جماعت الاحرار نے خطے میں عام شہریوں، مذہبی اقلیتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ شدت پسند تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے شدت پسند تنظیم اور اس کے رہنماؤں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ  خونخوار وہابی گروپ تشکیل دینے اور پھر انھیں اجڑانے میں کافی مہارت رکھتا ہے او اس سلسلے میں امیرکہ کو سعودی عرب کی بھی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے کیونکہ سعودی عرب تمام خونخوار وہابی دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کرتا ہے۔

News ID 1865977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha